حوثی باغیوں کی الحدید میں ازسر نو صف بندی

صنعا(امت نیوز)حوثی باغیوں نے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الحدیدہ میں اپنی ملیشیا کی ازسرنوصف بندی شروع کردی۔ یمن کی قانونی حکومت کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے انخلاسے متعلق باضابطہ طور پر کوئی نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے جمعہ کی نصف شب سے بحیرہ احمر کے کنارے واقع الحدیدہ کی بندرگاہ کو خالی کرنا شروع کردیا تھا۔دریں اثنا قیدیوں اور گرفتار شدگان کی رہائی سے متعلق یمنی حکومت کی ٹیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا نے اپنی جیلوں میں اْن تین ہزار قیدیوں کی موجودگی سے انکار کر دیا ہے ،جن کے نام سویڈن میں طے پانے والے قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے میں شامل تھے۔ذرائع کے مطابق باغی ملیشیا گرفتار شدگان کے معاملے میں اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ٹال مٹول کر رہی ہے ،تا کہ اس امن سمجھوتے کو ناکام کیا جا سکے۔

Comments (0)
Add Comment