مصر میں سیاحوں کی بس دھماکے سے اڑادی گئی – 4 ہلاک

قاہرہ(امت نیوز)مصرمیں اہرام مصر کے قریبی علاقے کی سڑک کے کنارے نصب بم کےدھماکے سے بس میں سوار ویتنام کے3 سیاح و مصری گائیڈ ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کر کے40 شدت پسند ہلاک کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق مصرمیں اہرام مصر کے قریبی علاقے کی سڑک کے کنارے نصب بم کےدھماکے سے بس میں سوار ویتنام کے3سیاح و مصری گائیڈ ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کے ضلع حرم میں ماریوتیا نامی سڑک کے کنارے نصب بم شام سوا6 بجے اس وقت پھٹا ،جب14ویت نامیوں کو لے کر گزر رہی تھی ۔دھماکے میں11 سیاح اور بس کا ڈرائیور زخمی بھی ہوئے،جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش نا ک ہے ۔سیاحوں پر حملے کے بعد فوج نےاہرام مصر کے قریبی علاقے و شمالی سینائی میں خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے40عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند سیاحتی علاقوں، چرچ اور فوجیوں پر حملے کرنا چاہتے تھے۔وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نےصبح سویرے2حملوں میں30شدت پسندوں کو غزہ ،جبکہ10 العرش میں کارروائی کے دوران مارے گئے۔کارروائی میں بم بنانے والا سامان، آتشیں مواد و بھاری تعداد میں اسلحہ بھی ملا ہے۔مصر میں سیاحتی سیزن کی وجہ سے سیکورٹی پہلے ہی سخت تھی ۔ مصر میں آرتھوڈاکس یعنی کٹر عقائد پر عمل کرنے والے مسیحی7 جنوری کو کرسمس مناتے ہیں۔مصری وزیراعظم مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ بس مقررہ روٹ سے مختلف راستوں پر سفر کر رہی تھی ،تاہم بس کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ مقررہ روٹ سے ہٹ کر سفر کر رہے تھے۔2010 میں مصر میں ایک کروڑ40لاکھ سیاح آئے تھے ،لیکن پھر عرب ممالک میں حکومتوں کا تختہ الٹنے کی لہر اٹھنے کے بعد سیاحوں کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی۔2015 میں روسی مسافروں کی بس کو شرم الشیخ میں نشانہ بنایا گیا ،جس کے نتیجے میں 224 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔2016میں 53 لاکھ اور2017 میں 83 لاکھ افراد نے مصر کا دورہ کیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment