اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری بارتوسیع کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کی مدت جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہورہی ہے،حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری بار توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے،فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائےگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کامسودہ تیارکر لیا ہے،آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگااورفوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پراپوزیشن جماعتوں کواعتمادمیں لیاجائےگا۔