’’ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جانا چاہیئے‘‘

لاہور(امت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور اولیمپئن نوید عالم کا کہنا ہے کہ ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جانا چاہیئے۔سابق ڈائریکٹر نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے این آراو سیاست بند کرنی ہوگی، شہباز سینئر اچھا کھلاڑی اور برا ایڈمنٹریٹرنکلا، صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر سے امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے مایوس کیا، جیل والا جیل، اور گھر والا گھر جانا چاہیئے۔1994 ورلڈ کپ کی ورلڈ چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک اولمپئن نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ارباب اختیار کو مستعفی ہونیاور احتساب کے لئے پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اجلاس میں اصل کانگریس ممبران کی بجائیدوستوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ 75 فیصد سے زائد کانگریس ممبران موجودہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مینجمنٹ کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہیں۔

Comments (0)
Add Comment