پاکستان باکسنگ کا ورلڈ چمپئن بن سکتا ہے- محمد علی

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانیہ کے پہلے ڈائبیٹک پروفیشنل باکسر محمد علی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت پاکستان میں امن کا سورج طلوع ہو رہا ہے لہٰذا غیر ملکی کھلاڑیوں پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اُکھاڑنے کیلئے ضروری ہے کے پاکستانی حکومت جہالت ،غربت اور بے روزگاری ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے اور نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میںموجود اپنے میڈیا منیجر عبداللہ امانت محمدی اور پاکستان کے اولمپئین باکسر بابر علی خان کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن عالمی معیار کی سہولیات کے فقدان ،سیاسی مداخلت ،اقرباء پروری اور پسند نا پسند کی وجہ یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment