لاہور (خبر ایجنسیاں)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اخبارات، چینلز اور کیبل نیٹ ورک پر جعلی حکیموں کے غیرقانونی و غیر اخلاقی اشتہارات فوری بند کرانے اور آئندہ اشتہارات کو پیمرا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ممنوعہ ادویات کے اشتہارات سے نئی نسل تباہ ہو رہی ہے، لہٰذاتمام اشتہارات پیمرا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔