صوابی(نمائندہ امت)صوابی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کالوخان کی حدود میں مو ٹر سائکل سواردہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سےایلیٹ فورس کا اہلکار فرحان شہید جبکہ دوسرا اہلکار پرویز زخمی ہوا۔زخمی پولیس اہلکار پرویز کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے شدت پسند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے. ضلعی پولیس سربراہ سید خالد ہمدانی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دی شہید پولیس اہلکار فرحان کی نماز جنازہ بعد از نماز عشاء پولیس لائن شاہ منصور میں ادا کی گئی اور پبائی علاقے میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔