اسلام آباد(اے پی پی)ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھند سے متعلق تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے موٹروے پولیس ایپلی کیشن ”این ایچ ایم پی ہمسفر“ کو استعمال کریں جبکہ عوام الناس موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130کے ذریعے اور ایف ایم5چینل کے ذریعے بھی تازہ ترین صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ شہری دوران سفرفوگ لائٹس کااستعمال یقینی بنائیں۔