سیالکوٹ( مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں نایاب نسل کا جنگلی سامبر ہرن گھس آیا ، دیہاتیوں نے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ہرن سرحد پار بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں بڈیانہ آپہنچا ، اس نسل کے نایاب سامبر ہرن بھارت میں پائے جاتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ہرن کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ہرن کو اپنی تحویل میں لے کر لاہور کے جلو پارک منتقل کر دیا۔اس نایاب ہرن کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔