دھندسے حادثات میں 6جاں بحق

دنیاپور۔راجن پور۔ملتان(خبرایجنسیاں) پنجاب میں دھندسے 3 مختلف حادثات میں پولیس افسر سمیت6افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے ۔ریسکیو کے مطابق دنیا پورمیں خانیوال لودہراں ایکسپریس روڈ پرجواد کاٹن فیکٹری کے قریب دھند کے باعث دو ٹرکوں میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔دوسرے حادثے میں راجن پور میں کار اور وین کے مابین تصادم میں ایک بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے میں 5افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کردیاگیا ۔ملتان میں دھند کے باعث بس سمیت 5گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں موٹرو ے پولیس کا پٹرولنگ افسر جاں بحق اور 5افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملتان سیکٹر کے پٹرولنگ آفیسر سعید خان قومی شاہراہ پر بیٹ 19بستی ملوک کے قریب دھند کی وجہ سے ہونے والے حادثے کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیےچمکدار کونز اور ایمبر لا ئٹ لگا رہا تھا تا کہ دوسرے مسافر مزید کسی مالی یا جانی نقصان کا شکارنہ ہوں۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک بس نے پیٹرول آفیسر محمد سعید کو ٹکر مار دی جس سے پیٹرول آفیسر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی آفیسر کو فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا۔ شہید آفیسر محمد سعید چاہ شہیدانوالہ موضع چاند و P/O چھینہ تحصیل و ضلع بھکر کا رہا ئشی تھا۔سوگواران میں شہید نے ایک سال کی بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔شہید افسر کی نماز جنازہ بھکر میں ادا کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment