واشنگٹن(صباح نیوز) ایک انتہا پسند یہودی فرقے سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو نیو یارک سے گرفتار کر لیا گیا ۔ امریکی وفاقی استغاثہ نے بتایا گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے ان مشتبہ افراد پر دو بچوں کو اغوا کرنے کا الزام ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا کہ یہ افراد ان بچوں کو گوئٹے مالا لے جانا چاہتے تھے۔ تاہم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بچوں کو بازیاب کراتے ہوئے ان افراد کو حراست میں لے لیا۔ اگر عدالت میں ان ملزمان پر جرم ثابت ہو گیا تو انہیں عمر قید سنائی جا سکتی ہے۔