بدین(نمائندہ امت)اسٹیٹ لائف کاپوریشن بدین کے دفتر میں27 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ذرائع کے مطابق ہفتے شب سیکورٹی اہلکار عملے کو اطلاع دیئے بغیر غائب تھا ۔اسی دوران ملزمان دفتر کے تالے توڑ کر رقم لے اڑے ۔پولیس نے شک کی بنیاد پر اہلکار سمیت عملے کے 3 افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب اسٹیٹ لائف کارپوریشن کے ضلع بدین میں موجود صدر دفتر میں سالانہ پریمیم کی مدد میں جمع ہونے والی رقم 27لاکھ روپئے تجوری کے تالے توڑ کر لوٹ لئے گئے ۔ ڈکیتی کو 24گھنٹے گزر جانے کے باوجود کیس کا اندراج نہ ہو سکا ،جبکہ بدین پولیس نے اطلاع ملنے پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 3 مشتبہ عملے کے افراد کو شامل تفتیش کر لیا ہے ۔ان میں سیکورٹی اہلکار معشوق پھنور، کیشئر محبوب بروہی اور فاروقی سے واردات سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار ہفتے کی شب سے غائب تھا ،جس کی اطلاع کسی بھی افسر کو نہیں تھی اور آفیس کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ تاہم ڈکیتی کے محرکات پولیس کی تفتیش کے بعد ہی واضح ہو سکیں گے۔