وزیراعظم کاپولی کلینک میں سہولیات کاجائزہ۔مریضوں کی تیمارداری

اسلام آباد (امت نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نےمختلف شعبہ جات میں جاکر عوام کو علاج معالجے کے معیار، صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم نےزیر علاج مریضوں کی خیریت اور سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کی تیمار داری کیلئے موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی۔وزیراعظم نے اسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار اور وزیرِصحت کی کاوشوں کو سراہا۔عمران خان نے اسپتال میں جدت لانے اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر وزیر صحت عامر کیانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Comments (0)
Add Comment