لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامدخان نےرانا ثنااللہ کےوفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری پرلگائے گئےالزامات کی تصدیق کردی۔حامدخان نےکہاکہ میں نے2015ء میں شائع ہونےوالی کتاب میں جسٹس افتخارحسین کےجس بھتیجےکاذکرکیا وہ فواد چوہدری ہی تھے۔گزشتہ دونوں راناثنااللہ نےکہاتھاکہ جب فوادچوہدری کےچچاچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تھے وہ لوگوں سےپیسےلےکرفیصلےکراتےتھے۔حامدخان نے رانا ثناء للہ کےالزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اپنی کتاب میں جسٹس افتخارحسین کےجس بھتیجے کا ذکر کیا تھا وہ فواد چوہدری ہی تھے۔ ان کاکہناتھاکہ جسٹس افتخارحسین کے دور میں لاہورہائیکورٹ میں بہت کرپشن تھی۔واضح رہےکہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کےچچاجسٹس (ر) افتخار حسین چوہدری 7ستمبر 2002سے 31دسمبر2007 تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہے ۔