کراچی (پ ر) ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ اوپر سے سیوریج کا نظام خراب ہونے سے گندہ پانی سڑکوں پر آجاتا ہے۔ سڑکوں کو مزید تباہ کردیا ہے۔ جس سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ میئر سڑکوں کا دورے کریں تاکہ ان کو عوام کی پریشانی کا احساس ہوں، انہوں نے کہاکہ فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی، برنس روڈ پر سیوریج کا پانی جمع رہتا ہے۔ جبکہ سیمنس چورنگی سے شیر شاہ اورگارڈن روڈ سے رنچھوڑ لائن جانیوالی سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔