رحمان ملک نے ای سی ایل میں شامل رہنماؤں کی فہرستیں مانگ لیں

اسلام آباد(امت نیوز) چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سیاسی قائدین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کانوٹس لے لیا ہے اوروفاقی وزارت داخلہ سے ان تمام افراد کی فہرستیں طلب کی ہیں، جن کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔انہوں نےحکم دیاکہ وزارت داخلہ 3 دن میں سیاسی قائدین کے نام ای سی ایل میں شامل کرنےکی رپورٹ دے اوربتائے کہ انہیں کس قانون،پالیسی اور طریقہ کار کے تحت ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔انہوں نےوزارت داخلہ سے یہ بھی کہاہے کہ جن افرا د کےخلاف تفتیش چل رہی ہےاور ان کے نام ای سی ایل میں شامل نہیں ہیں ان کی بھی فہرستیں بھجوائی جائیں۔انہوں نے وفاقی وزارت داخلہ کو حکم دیاہے کہ ای سی ایل میں شامل تمام افراد سمیت ان زیر تفتیش افراد کی لسٹیں بھی 3دن میں کمیٹی کوفراہم کی جائیں،جن کے نام ای سی ایل میں شامل نہیں ہیں اوریہ بھی بتایاجائے کہ زیرتفتیش افراد کے نام کس قانون کے تحت شامل نہیں کئے گئے۔

Comments (0)
Add Comment