کشمور کے قریب کار ٹرک میں جا گھسی ۔8جاں بحق

کندھکوٹ/جاتی/پڈعیدن/لاڑکانہ(نمائندگان) کشمور کے قریب کارٹرک میں جاگھسی ، 8جاں بحق ہوگئے ،جن میں 4خواتین ،3بچیاں شامل ہیں۔ دیگر حادثات میں 3ہلاک اور 12زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کشمورکے قریب ایک رویہ قومی شاہراہ ضلع راجن پورکے حدود شاہوالی گڑانگ پل کے مقام پردی خوفناک حادثہ تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں کارسوار 08افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن میں 4 تین کمسن بچے ایک کارڈرائیور مردشامل ہے ۔ جاں بحق افراد قبائلی تنازعات کے باعث کندھ کوٹ کے قریب گاؤں میانی بڈانی سے نقل مکانی کرکے پندرہ سال قبل تھرپارکرکے علا قہ عمرکوٹ میں جابسے ۔ شادی کی تقریب میں کشمورکے قریب شاہ والی جارہے تھے توالمناک حادثہ رونما ہوا۔ ریسکیو ٹیم نے مہران کارکی باڈی کاٹ کر جاں بحق افراد کو نکالا۔راجن پورسے شکارپور تک انڈس ہائی وے ایک رویہ ہونے کی وجہ سے آئے روز خوفناک حادثات معمول بن گئے ہیں ۔ جاں بحق افراد کے نام اکفایت، گلشار،شبیراں،مائی دادلی خاتون، ریحانہ بی بی،شازیہ بی بی،سوہانہ، رضوانہ شامل ہیں ۔ جاتی سجاول روڈ پے غلام شاہ اسٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہونے کے نتیجے میں تڑخواجہ کے رہواسی دیدار خواجہ اور دانش خواجہ سمت 4افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے دو افراد دانش خواجہ اور دیدار خواجہ کی حالت نازک ہونے کے سبب ان کو کراچی ریفر کیا گیا،جب 2 کو سجاول اسپتال میں داخل کیا گیا۔پڈعیدن پھل لنک روڈ نزد گاوٴں اللہ رکھیو مری کے قریب این کے پی کمپنی کے ڈرائیور محمد یوسف بردی پڈعیدن پھل لنک روڈ کی تعمیراتی کام کے دوران پتھروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی لا رہا تھا کہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریکٹر کا اگلا حصہ اچانک اوپر اٹھ گیا اور ٹریکٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گیا اور ڈرائیور کا سینہ زور سے اسٹرینگ میں جا لگا جس سے ٹریکٹر ڈرائیور نیچے گر گیا قریبی کام کرنے والے مزدوروں نے ڈرائیور محمد یوسف کو گاڑی میں ڈالا اور پڈعیدن اسپتال لایا جارہا تھا کہ سینہ کی شدت چوٹ کے باعث راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔ پھل پولیس کے مطابق متوفی ڈرائیور کا تعلق ضلع خیرپور کے علاقہ سٹھحارجہ سے ہے ۔ ورثا کو اطلاع کردی گئی ہے ۔پولیس نے دیگر ٹریکٹر ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا ۔ بعدا زازں انہیں رہا کردیا گیا ۔لاڑکانہ میں نوڈیرو شہر کے قریب شدید دھند کے باعث موٹرسائیکل چنگچی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لاڑکانہ شہر کے ایمپائر روڈ کے رہائشی اور نوڈیرو شگر مل کے ٹیکنیشن 30 سالا نوجوان غلام مصطفیٰ میرانی شدید زخمی ہوگیاجنہیں تشویش ناک حالت میں آسپاس کے لوگوں نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ ورثا کے مطابق متوفی کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ کئی سالوں سے نوڈیرو شگر مل میں بطور ٹیکنیشن ملازمت کرتا تھا جو اتوار کی شب نوڈیرو شگر مل ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ راستے میں شدید دھند کے باعث اس کی موٹرسائیکل چنگچی سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں وہ اسپتال میں دم توڑگیا۔ دوسری جانب متوفی کی لاش گھر پہنچا دی گئی۔ٹنڈوالہیار کے کواٹر اسٹاپ کے مقام پر تیز رفتارمسافر کوچ نے روڈ کراس کرنے والے نانجی کولھی کو ٹکر مارکر اپنے ٹائرو ں تلے کچل دیا جس کے نتیجے میں نانجی کولھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، جبکہ اس کے ساتھ روڈ کراس کرنے والا نارائن کولھی شدید زخمی ہوگیا ۔ مذکورہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ جہاں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدحادثے میں ہلاک ہونے والے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہیار روانہ کردی ، جبکہ حادثے کے مرتکب مسافر کوچ موقع سے فرار ہوگئی ۔ پولیس نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ٹنڈومحمدخان کے علاقے مشترکہ کالونی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد راشد علی ،سفیان علی اور صالح شدید زخمی ہوئے، تینوں زخمیوں کو طبی امدادفراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت نازک ہونے کے باعث راشد علی اور سفیان علی کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔سجاول میں جاتی روپر ترخواجہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 4افراد شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں تعلقہ اسپتال سجاول میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کراچی روانہ کردیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں دانش خواجہ ، دیدار خواجہ ، مدد علی خواجہ اور ممتاز ملاح شامل ہیں ۔ تعلقہ اسپتال سجاول میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ریفر کرنے کا سلسلہ جاری ہے دو روز قبل بائی پاس پر موٹرسائیکل حادثے کے دو زخمی اسپتال علاج نہ ملنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔

Comments (0)
Add Comment