سیالکوٹ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما میاں خلیق جاں بحق

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف سیالکوٹ کے ضلعی رہنما میاں خلیق اسپتال میں دوران علاج چل بسے ۔تفصیلات کے مطابق رنگ پورہ میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعہ میں پی ٹی آئی رہنما میاں خلیق 5گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئےتھے ۔انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے باعث انہیں لاہور منتقل کر دیا تھا ۔جہاں ڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزمان کا تعلق نواز لیگ سے ہے۔

Comments (0)
Add Comment