ہیلی کاپٹر ریفرنس پر عمران خان کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہئے-مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر کرپشن کی انکوائری چل رہی اس لئے ان کو استعفیٰ دے دینا چاہئے تو پھر ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر ریفرنس میں نام ہے، ان کو بھی استعفا دینا چاہئے، وزیراعظم نے اب تک کیوں استعفا نہیں دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےمصطفیٰ نواز کا کہنا تھا کہ اگر (ن) لیگ ہمارا ساتھ دے تو چئیرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ہم لائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment