پیرس (خبر ایجنسیاں) پیرس میں حکومت کیخلاف احتجاج کرنیوالے پیلی جیکٹ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کوآگ لگادی۔آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے ایفل ٹاورکولپیٹ میں لے لیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔35 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں حکومت کیخلاف مسلسل ساتویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج جاری رہا ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔35افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پیرس میں سرکاری نیوزچینلز کی عمارتوں کے سامنے جمع ہو کر مظاہرین نے چینلز کے خلاف نعرے بازی کی اور صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے کئی سڑکیں بلاک کردیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور اسٹن گیس کا استعمال کیا۔مشتعل افراد نے سڑکوں پر کئی گاڑیاں بھی جلا دیں۔