کابل/پشاور (امت نیوز/نمائندہ خصوصی) افغانستان کے صوبہ میدان وردگ میں دینی مدرسہ پر امریکی بمباری سے 11 طلبہ شہید ہو گئے جبکہ صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری میں 6مساجد شہید اورمکانات منہدم جبکہ 16گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی طیاروں نے میدان وردگ کے ضلع سید آباد میں 3 دیہات پر رات بم بر سائے ۔پٹھان خیلو علاقہ میں ایک دین مدرسے کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 طلبہ شہید ہو گئے۔ایک قبائلی رہنما حاجی سیال گل نے بتایا افغان میڈیا کو بتایا کہ طیاروں نے رات بھر بمباری کی جس سے ایک مدرسہ اور 3 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔انہوں نے کہ کہ اس علاقے میں کوئی طالبان نہیں۔دوسری جانب گورنر کے ترجمان عبدالرحمن مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ سید آباد ضلع میں 15 طالبان کومارا گیا۔طالبان نے اس بارے اپنا رد عمل نہیں دیا ۔ ادھرافغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری میں 6مساجد شہید اورمکانات منہدم جبکہ 16گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔ امریکیوں اور افغان فوج نے صوبہ ہلمند ضلع گرشک میں عوام کو نشانہ بنایا۔ میرمندآب کے علاقے میں امریکی اور افغان فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 6 مساجد ومکانات منہدم کر دیئے ۔ پانچ گاڑیاں، 11 موٹرسائیکل بارودی مواد سے تباہ جبکہ 3 شہریوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام منتقل کر دیا۔افغان طالبان نے امریکیوں وافغان فوج پر حملہ کیا جس پر وہ فرار ہوگئے ۔ فائرنگ سے 3 افغان طالبان زخمی جبکہ 2 مارے گئے ۔دوسری جانب ہلمند میں ہی بم دھماکے سے ٹینک تباہ اور افسر ہلاک ہو گیا ۔صوبہ ہلمند ضلع ناوہ میں فوجی ٹینک پر بم دھماکہ ہوا۔سرخدوز کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار افسر محمد جاوید سمیت 3 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔اسی طرح بادغیس میں لیزر گن حملے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ۔ سرخلنگ کے علاقے میں لیزر گن سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔طالبان نے زابل میں 3 چیک پوسٹوں اور ہتھیاروں پر قبضہ کر لیا جبکہ 3 افغان فوجی گرفتار کر لئے۔