ویرات کوہلی بطور کپتان ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا

میلبورن(امت نیوز) آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے، ملک سے باہر زیادہ کامیابیوں کا ساروگنگولی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، ٹاس جیتنے کے بعد تمام میچز میں ناقابل شکست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کوہلی کا بلے کے ساتھ ساتھ بحیثیت کپتان ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر آٹھویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 26 فتوحات حاصل کر کے مصباح الحق، مائیکل وان اور مارک ٹیلر کا ریکارڈ برابر کیا ہے، اس فہرست میں گریم سمتھ 53 کامیابیاں حاصل کر کے سرفہرست ہیں۔

Comments (0)
Add Comment