محکمہ اطلاعات میں کرپشن کے نیب ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں وکیل صفائی کی گواہ کے بیان پر جرح مکمل ہونے کے بعد سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی ۔ سماعت پر جیل حکام نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا ۔وکلا صفائی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جو مسترد کردی گئی فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ گواہ موجود ہے سماعت ملتوی نہیں کرسکتے۔ آپ نے تیاری کرنی ہے تو کرلیں۔ جس کے بعد وکیل صفائی نے نیب گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔

Comments (0)
Add Comment