راولپنڈی (امت نیوز)ماہرین فلکیات کے مطابق 2019ء کے دوران 2بار چاند گرہن اور 3بار سورج گرہن ہوگا جبکہ اگلے ماہ سپر بلڈ مون کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے ۔ماہرین فلکیات نے آئندہ سال دنیا بھر میں عموماً اور سعودی عرب میں خصوصاً پیش آنے والے اجرام فلکی کے تغیرات کی نشاندہی کی ہے، فلکیاتی حساب کے حوالے سے آئندہ سال 2بار چاند گرہن ہوگا، ایک مرتبہ مکمل اور دوسری مرتبہ جزوی طور پر چاند گرہن کا واقعہ رونما ہوگا۔تاہم نئے سال سورج گرہن 3بار ہوگا، ایک بار جزوی طور پر ، ایک بار مکمل اورآخری بار حلقے کی شکل میں دیکھا جاسکے گا۔ پہلا سورج گرہن جزوی ہوگا اوریہ6جنوری 2019ءکو لگےگا۔نئے سال 20اور 21جنوری کی رات چاند گرہن ہوگا کسی بھی عرب ملک میں اسے نہ دیکھا جاسکے گا، اسے مشرقی روس ، جاپان ، جنوبی و شمالی کوریا اور مشرقی چین کے بعض علاقوں میں نظر آئیگا۔امریکا کے کئی علاقوں میں چاند گرہن مقامی وقت کے مطابق 7:15بجے شروع ہوگا اور 10بج کر 45منٹ پر ختم ہوگا اس دوران پورا چاند سرخ و نارنجی مائل سیاہ دکھائی دے گا۔