کراچی(پ ر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے کراچی کے صدر عبدالحاکم قائدنے کہا ہے کہ 2018بھی گزر گیا۔عوام کو بجلی ، پانی ، گیس بحرانوں سمیت دیگر مسائل سے نجات نہیں مل سکی۔موجودہ حکومت بھی عوام کے مفادات کا تحفظ اور مسائل حل نہیں کرپارہی۔ پاسبان عوام کو ان کے حقوق دلائے گی۔وہ کورنگی کے حلقہ 94کے دورے پر گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر سردار ذوالفقار ،حلقہ پی ایس94میں پاسبان کے نامزد کردہ امیدوار حامد صدیقی ،مطلوب خان و دیگر بھی موجود تھے۔