آل پنجاب انٹر ریجنز ٹورنامنٹ میں جوڈو کے مقابلے

لاہور (امت نیوز) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سالانہ آل پنجاب انٹر ریجنز ٹورنامنٹ میں جوڈو کے مقابلے‘ افتتاح اے ایس پی گلبرگ عبدالوہاب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اے ایس پی ہیڈکوارٹرز عائشہ بٹ نے کیا۔ایس پی صدر علی سید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ریجنز ،پنجاب کانسٹیبلری اور پی ٹی سی چوہنگ نے حصہ لیا۔ لاہور ریجن نے7 گولڈ میڈلزجیت کر پہلے ‘گوجرانوالہ ریجن نے ایک گولڈ میڈل اور چار سلور میڈلز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment