بمرا دنیا کے بہترین فاسٹ بالر ہیں- ویرات کوہلی

میلبورن(امت نیوز) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جسپریت بمرا کو دنیا کا بہترین فاسٹ باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود بھی تیز وکٹوں پر ان کا سامنا کرنا پسند نہیں کروں گا۔ بمرا نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد کوہلی نے بمرا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment