اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ آئندہ سال مارچ 2019ءمیں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق کوئٹہ میں شیڈول ایونٹ میں چاروں صوبے ، واپڈا ، نیوی ، پولیس ، اسلام آباد ، فاٹا ، ڈی ایچ اے ، ایچ ای سی ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن کے رولز کے مطابق ایونٹ میں انفرادی اور ٹیم ایونٹ کے مقابلے کھیلے جائیںگے۔
٭٭٭٭٭