آکلینڈ(امت نیوز) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر کائل جیمی سن نے نئے سال کے پہلے روز دھماکہ خیز کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کینٹر بری کے24سالہ فاسٹ بائولر کائل جیمی سن نے سپر سمیش ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آکلینڈ کے خلاف انہی کے ہوم گراؤنڈ پر محض سات رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جو ٹاپ لیول پر کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں کسی بھی کیوی بالر کی جانب سے بہترین باؤلنگ ہے ، وہ مجموعی طور پر دنیا کے تیسرے بہترین بالنگ تجزیے کے مالک بن گئے ہیں۔