سری لنکا ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں براہ راست رسائی میں ناکام

دبئی( امت نیوز) آئی سی سی نے آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی2020 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیموں کا انتخاب 31 دسمبر 2018 کی رینکنگ پر کیا گیا ہے۔ ابتدائی 8 ٹیمیں براہ راست سپر 12 میں کھیلیں گی۔ ان میں پاکستان، انڈیا، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان شامل ہیں۔ گزشتہ برس کی عالمی رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلا دیش دوسری چار ٹیموں کے ساتھ کوالیفائنگ رانڈ میں حصہ لیں گی۔ اس کی چار ابتدائی ٹیمیں اگلے رانڈ میں پہنچ جائیں گی۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ18اکتوبر سے15نومبر 2020 تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ سری لنکن ٹی ٹونٹی کپتان لاستھ مالنگا نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرپائنے پر مایوسی کا اظہا ر کیا جب کہ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں اچھی پر فارمنس نے ان کی ٹیم کو حوصلہ دیا ہے جو مستقبل میں بھی کام آئے گا ۔

Comments (0)
Add Comment