ڈھاکہ( امت نیوز )بنگلادیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ،بنگلادیشی کرکٹر نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کیمطابق مشرفی مرتضی کو 2لاکھ 74ہزار 418ووٹ حاصل کیے جوکاسٹ کے گئے ووٹوںکا 96 فیصد ہے ،ان کے مدمقابل جاتیا اوئیکیا فرنٹ کے اے زیڈ ایم فریدالزماں 8006 ووٹ لے سکے۔مشرفی مرتضی قومی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے پہلے اور بنگلادیشی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان نعیم الرحمان درجوئے کے بعدیہ اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے دوسرے کرکٹر ہیں۔