شاہد آفریدی کا قوم کے لئے امید بھرا پیغام

لاہور(امت نیوز)نئے سال کی آمد پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے یک جسم ہو کر ملک کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی مشکلات سے فتح یاب ہوکر نکلیں گے، آنے والا نیا سال پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آئیے ہم سب مل کر اس کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ نئے سال کی آمد پر تقریبات کا آغاز دنیا بھر میں سب سے پہلے آکلینڈ ہوا، سڈنی ہاربر پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاندار آتش بازی کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment