سری لنکا کرکٹ کیلئے کرپٹ ترین ملک قرار

کولمبو(امت نیوز)سری لنکا کرکٹ کیلئے کرپٹ ترین ملک قرار دیدیا گیا۔سب سے زیادہ میچ فکسنگ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ بیشتر کرکٹرز دھندے میں ملوث نکلے۔ آئی سی سی نے سری لنکا پرکرپٹ ترین کرکٹنگ قوم کا لیبل لگا دیا فکسنگ کے حوالے سے انتہائی اہم خفیہ رپورٹ وزیرکھیل ہارین فرنانڈو کے سپرد کردی گئی۔وزیرکھیل نے کہا کہ کچھ وجوہات کے سبب ابھی اس میں درج نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے، البتہ رپورٹ دیکھنے کے بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ملکی کرکٹ منتظمین اوپر سے نیچے تک بدعنوان ہیں، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ آئی سی سی حکام نے مجھے بتایا کہ ہماری کرکٹ میں مسائل بکیز تک محدود نہیں بلکہ مقامی گیم کے تانے بانے بھی زیرزمین دنیا سے ملتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ کھیل میں گڑبڑکی نشاندہی کرنے والے سری لنکن پلیئرز کو آئی سی سی عام معافی دے گی، ہماری حکومت اینٹی میچ فکسنگ قانون سازی کرنا چاہتی ہے، ہارین فرنانڈونے کہا کہ سری لنکا کرکٹ کھیل کو کرپشن فری بنانے کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑیگی۔

Comments (0)
Add Comment