جکارتہ (امت نیوز) انڈونیشیا میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مسلسل بارشوں کے بعد سرناریسمی نامی گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گیا، پہاڑی تودہ مقامی آبادی پر گرنے سے 30 گھر تباہ ہوگئے، جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 500سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کاموں اور 34لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ گاؤں کے 60متاثرہ افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ہلاکت خیز سونامی کے نتیجے میں 2ہزار افراد مارے گئے تھے، جبکہ رواں سال 25دسمبر کو سونامی نے 500افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے تھے۔