لندن (امت نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری نے بیو ی کی محبت میں شراب اور کیفین چھوڑی حالانکہ ہیری شراب نوشی کی بہتات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ۔برطانوی اخبار کے مطابق اہلیہ میگن مارکل نے امید سے ہونے پر شراب ترک کی تو ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہیری نے بھی شراب اور کیفین چھوڑدی ہے ۔جس پر بکنگھم پیلس میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے کیوں کہ انہیں امید ہے کہ شراب چھوڑنے سے شہزادے کی صحت بہتر ہوجائے گی ۔