سینے میں تکلیف کے باعث بحرین کے سفیر کا کارڈیالوجی ہسپتال میں طبی معائنہ

راولپنڈی (نمائندہ امت) پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر نے سینے میں تکلیف کے باعث گذشتہ روز راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اپنا طبی معائنہ کرایا۔ جنرل اظہر محمود کیانی نے بحرینی سفیر کا طبی معائنہ کیا اور ان کے ضروری ٹیسٹ کئے جن کے رپورٹس درست قرار دی گئیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر آئی سی جنرل اظہر نے سفیرکوصحت مند زندگی کے لئے ضروری طبی مشورے دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment