سری نگر میں 4سرکاری بندوقیں غائب ہونے پر کھلبلی

لاہور(نمائندہ امت) سرینگر میں پولیس اہلکاروں کی بندوقیں غائب ہونے کے مسلسل واقعات کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔AK47 رائفلز کوڈھونڈنے کے لئے فورسز نے علاقہ سیل کر کے محاصرے میں لے لیا۔وسطی اورجنوبی کشمیرسے ملانے والی شاہراہوں پرسیکورٹی دستے تعینات اور چیکنگ پوائنٹ بنا دئیے گئے۔ چار اہلکاروں کوAK47رائفلیں الاٹ کی گئی تھیں اور پْراسرارطورپران چاروں سروس رائفلوں کوکانگریس ایم ایل سی کی سرکاری رہائش گاہ سے غائب پایاگیا۔ واقعہ کی اطلاع جب پولیس حکام کودی گئی توپولیس اورفورسزکے دستے افسروں کی سربراہی میں پہنچے اورانہوں نے پورے علاقہ کومحاصرے میں لے لیا۔ جواہرنگرکے مذکورہ علاقہ کوسیل کرنے کے بعدسب سے پہلے پولیس وفورسزاہلکاروں نے ایم ایل سی مظفرپرے کی زیرتحویل سرکاری رہائش گاہ J13 کی تلاشی لی لیکن کہیں بھی سرکاری ہتھیارنہیں پائے گئے۔ اس دوران وہاں تعینات چاروں اہلکاروں سے، جن میں سے تین کاتعلق پولیس کے سیکورٹی ونگ اورایک کاتعلق ڈسٹرکٹ پولیس لائنزسوپورسے ہے ، پوچھ تاچھ کی گئی تاہم اْن سے غائب شدہ سرکاری ہتھیارکے بارے میں کوئی خاطرخواہ معلومات نہیں مل سکی۔ رائفلیں غائب ہوجانے کے بعد پورے شہرسری نگرمیں سیکورٹی ایجنسیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا تاکہ رائفلیں اٹھانے میں ملوث افرادکے بارے میں جلد سے سراغ لگاکراْن کوگرفتارکیاجاسکے۔ تاہم ابھی تک پولیس کو اس میں کامیابی نہیں ملی۔ ایس ایس پی سری نگرامتیازاسماعیل اورآئی جی پی کشمیرایس پی پانی نے جواہرنگرمیں سرکاری کوارٹر سے چارسروس رائفلیں غائب پائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردئی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment