سال نو پر مقبو ضہ کشمیر میں خون کی ہولی-2شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سال نو کا استقبال بھی 2 کشمیری نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیل کر کیا۔ جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کپواڑا کے داخلی اور خارجی کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا ، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا اور کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک ضلع کپواڑا میں سرچ آپریشن جاری تھا، اس دوران 5نوجوانوں کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیماروں کو بھی اسپتال لے جانے کی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 2018میں قابض بھارتی فوج نے 375 کشمیریوں کو شہید کیا جس میں 10کشمیری خواتین اور 35کمسن بچے بھی شامل ہیں اور تاحال بھارتی وحشت رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment