لاہور(نمائندہ امت)بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر پارلیمنٹ اوربااثرسکھ لیڈرسمرنجیت سنگھ مان کو مقبوضہ کشمیر آنے سے روک دیا گیا۔وہ کشمیری عوام اور حریت رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اور یکجہتی کے لئے سرینگر آ رہے تھے۔ضلع مجسٹریٹ رام بن نے انہیں رام بن سے واپس بھیج دیا۔ جب سمرنجیت سنگھ مان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رام بن پہنچے توپولیس نے انہیں وہاں روک لیا اور کہا کہ وہ کشمیر نہیں جا سکتے ۔