کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اصل سرمایہ ہیں، جن کے ساتھ موجودہ حکومت نے ناروا رویہ رکھا ہے ۔حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکسز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر ہی عائد کیے ہیں، جو قابل مذمت ہے۔وہ جاپان کے دورے کے موقع پر معروف کاروباری و سماجی شخصیت صالح افغانی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔میزبان صالح نے جاپان میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی نیک نامی کے لیے کردار ادا کریں۔