کراچی(بزنس رپورٹر) میزان بینک نے الیکٹرانک رائٹس شیئرز (e-Rights) کے لیے سبسکرپشن کی سہولت کامیابی کے ساتھ متعارف کرادی ہے ، جس کے ذریعے میزان بینک اور دوسرے بینکوں کے صارفین آن لائن رائٹس ایشوسبسکرائب کرسکیں گے۔ اس الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے سرمایہ کاروں کو آسان اور کم وقت میں کلیئرنگ آپریشنز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔دیگر بینکوں کے صارفین بھی سبسکرائب کرنے کیلئے انٹربینک فنڈ ٹرانسفر، رئیل ٹائم گروپ پیمنٹس سسٹم (RTGS) اور ملک بھر میں میزان بینک کی برانچوں میں کاؤنٹر پر ادائیگی کرسکتے ہیں۔