کراچی(پ ر)ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی میں چوری کی وارداتوں میں عثمان خٹک ملوث نہیں ہے ۔اس ضمن میں روزنامہ امت میں گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کے سکیورٹی اہلکار عثمان خٹک کے مطابق ان کا مذکورہ معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ کبھی ان وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ زون میں گاڑیوں کی پارکنگ کو ختم کرنے کی کئی وجوہات ہیں اور انہوں نے خود چوری میں ملوث گاڑیوں کی نشاندہی کی ہے ، جبکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پارکنگ کے علاوہ ہائیڈرنٹس کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے۔