کارساز میں واٹر بورڈ کالونی گرانے کی کوشش ناکام-مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)واٹر بورڈ حکام عدالتی حکم آڑ میں رہائشی کالونیاں مسمار کرنے پر تل گئے، افسران بغیر نوٹس آپریشن کرنے کارسازکالونی پہنچنے، جہاں مقیم ملازمین نے مزاحمت کرکے آپریشن روک دیا، جسکے بعد ایم ڈی آفس کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔ پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محسن رضاکا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ عملے سمیت مکانات مسمار کرنے پہنچے،جسے ملازمین نے اتحاد سے ناکام بنادیا،کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔واٹربورڈ کے کارساز پر واقع ایم ڈی سیکریٹریٹ کے سامنے سراپا احتجاج سیکڑوں ملازمین اور انکے اہل خانہ سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ چند افسران عدالت کو گمراہ کررہے ہیں ،دراصل یہ عناصر واٹربورڈ کالونیاں مسمار کرکے قیمتی اراضی بلڈر مافیا کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پمپ ہاؤسز اور دیگر تنصیبات کی سیکڑوں ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کاحکم دیا تھاتاہم چند کرپٹ افسران اس کی آڑ میں قیام پاکستان سے قبل آباد رہائشی کالونیوں کی قیمتی اراضی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم یہ ہتھکنڈے ناکام بنائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment