کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیز آباد میں قائم متحدہ لندن کے بند دفتر میں پراسرار آگ لگنے سے سامان اور ریکارڈ جل گیا ،پولیس نے بچ جانے والے ریکارڈ اورسامان کو تحویل میں لے لیا ۔ عزیز آباد کے علاقے بلاک نمبر 8 میں خورشید بیگم میموریل ہال کے قریب واقع ایک بند دفتر میں منگل کی سہ پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس رینجرز اور فائر بریگیڈ کی 2گاڑی موقع پر پہنچ گئیں ،پولیس و رینجرز نے دفتر کو حصار میں لے لیا۔ ترجمان فائربریگیڈ نے بتایا کہ آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا اوردفتر میں موجود قیمتی سامان اور ریکارڈ جل گیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ، ایس ایچ او وقار قیصر کا کہنا ہے مذکورہ دفتر چار سال سے بند تھا اور آگ لگنے کے باعث دفتر میں رکھی فوٹو اسٹیٹ مشین اور دیگر سامان جل گیا ۔