قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں پونے3فیصدتک اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں پونے3فیصدتک اضافہ کردیا گیا ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 12.47 ہوگیا ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 12 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 11 اعشاریہ 40 فیصد، شہدا اور پنشنرز بینیفٹ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 14 اعشاریہ 20 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹ کیلئے منافع ساڑھے 8فیصد کردیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment