اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) میاں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ایدووکیٹ نے بتایا ہےکہ العزیزیہ ریفرنس میں اپیل دائیر کردی ہے ۔’’امت‘‘ سے گفتگومیں ان کاکہناتھاکہ اپیل میں جوآئینی وقانونی نکات اٹھائے گئے ہیں ،ان کاجائزہ لیاگیاتوامکان یہی ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا گیا تھا۔