نوازشریف کیخلاف گاڑی برآمدگی کا ریفرنس لانے کا فیصلہ

راولپنڈی ( نمائندہ امت )نیب راولپنڈی نے سابق وز یر اعظم نو از شریف سے دوسری گاڑی کی برآمدگی کےلے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا یہ 2 گاڑیا ں سارک کا نفرنس کے لئے منگو ائی گئی تھیں ۔ سار ک کا نفرنس کے لئے منگوائی گئی 39گاڑیو ں میں سے 2گاڑیا ں سابق وزیر اعظم نو از شریف نے ذاتی تحویل میں لے لی تھیں نیب راولپنڈی نے کو ٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سارک کا نفرنس کے لیے منگوائی گئی 39گاڑیو ں میں سے نو از شریف کے حکم پر 2بلٹ پروف گا ڑیا ں ان کے حوالے کی گئی تھیں نیب نے جب تفتیش شروع کی تو شریف خاند ان نے ایک گاڑی وزارت خارجہ کے حوالے کر دی مگر دوسری گا ڑی ابھی تک واپس نہیں بھجو ائی ا س حو الے سے نیب نے ایک ریفرنس تیا رکرلیا ہے جوبہت جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جا ئے گا ، وزیراعظم عمرا ن خان یہ گا ڑیا ں بیچنا چاہتے تھے مگر نیب کی درخواست پر یہ گاڑیا ں نہیں بیچی گئی اب جب یہ دونو ں گاڑیا ں برآمد ہو جا ئیں گی تو ان کو بھی نیلا م کر دیا جا ئے گا ۔

Comments (0)
Add Comment