سوات(بیورورپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک میں ایک ہی نصاب تعلیم کی منظوری دی ہے اور اس مقصد کیلئے جماعت اول تاپی ایچ ڈی تک تمام تعلیمی مراحل اور شعبہ جات کیلئے یکساں سلیبس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے اس مقصد کیلئے انہوں نے پچھلے دنوں وفاق اور صوبوں کے تمام وزراء و مشیران تعلیم کو بھی طلب کیا تھا یہ انکشاف وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے پختونخوا ریڈیو کے پرواگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر حافظ محمد ابراہیم اور ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین بھی موجود تھے ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب ہوگا جس پر خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے فیصلے کے تحت پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں نصاب ایک ہوگا جبکہ معذور افراد کے لئے بھی پہلی مرتبہ ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے اور ان پر شفاف بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء کی بڑتی تعداد کے پیش نظر سکینڈ شفٹ کا آغاز بھی کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے بچوں کے سرکاری سکول میں داخلوں کو بھی لازمی کیا جارہا ہے جس پر میں نے پہلے روز سے عمل کیا میرا بچہ بھی سرکاری اسکول میں پڑھ رہا ہے میں نے اپنے آپ سے یہ شروع کیا ہے اور یہ سب ممبران اسمبلی ،افسران اور اساتذہ پر بھی لوگو ہوگا تاکہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں اور معیاری تعلیم بہتر بنیں انہوں نے کہا کہ ہم نے شعبہ تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اسکیم کا اجراء بھی کیا ہے جس کے تحت جہاں سرکاری اسکولوں کی کمی ہے وہاں بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کیا جائیگااور ان کی فیس خیبر پختونخو احکومت ادا کرے گی۔