ٹانک میں نفسیاتی مریضہ ماں نے 2بیٹیاں مارڈالیں

ٹانک (بیورو رپورٹ) ضلع ٹانک بولٹن آباد میں ذہنی مریضہ ماں نے اپنی کم سن دو بچیوں کو موت کی نیند سلادیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولٹن آباد کے مقام تھانہ صدر کی حدود میں نازیہ بی بی زوجہ مخاسب خان قوم شمن خیل نے ڈنڈے اور پتھر مار کر تین سالہ محسبہ بی بی اور چار سالہ آمنہ بی بی کو مارڈالا۔ اطلاعات کے مطابق نازیہ بی بی ذہنی مریضہ ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کر دیاگیا۔

Comments (0)
Add Comment