اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع کردی گئی ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی جبکہ ایف آئی اے کے وکیل خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ برطانیہ سے مزید شواہد کے حصول کیلئے تین ماہ کا وقت دیا جائے۔